Homeخبریںزاہدان: نامعلوم مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ سے 53 سالہ بلوچ...

زاہدان: نامعلوم مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ سے 53 سالہ بلوچ خاتون جاں بحق

زاہدان(ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان میں نامعلوم مسلح افراد کی ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 53 سالہ بلوچ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

 رپورٹ کے مطابق، اتوار 15 نومبر 2026 کی شب زاہدان کے باقری اسٹریٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک رہائشی مکان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے اور شدید زخمی ہونے کے باعث ایک بلوچ خاتون جان کی بازی ہار گئیں۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت فاطمہ ناروئی ولد سفر، عمر تقریباً 53 سال کے نام سے ہوئی ہے، جو دو بچوں کی والدہ اور زاہدان شہر کی رہائشی تھیں۔

 ذرائع کے مطابق، اتوار کی شب تقریباً 11 بجے فاطمہ ناروئی، جو باقری اسٹریٹ، گلی نمبر 27 میں اپنے گھر میں اکیلی رہتی تھیں، گھر کے دروازے پر دستک کی آواز سن کر اسے کھولنے گئیں۔ دروازہ کھولتے ہی نامعلوم مسلح افراد نے انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

رپورٹ مرتب کیے جانے تک فائرنگ میں ملوث افراد کی شناخت، حملے کے محرکات اور واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سک

ی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز