Homeخبریںزاہدان : ٹریفک حادثے میں ایک شخص جانبحق

زاہدان : ٹریفک حادثے میں ایک شخص جانبحق

 

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 3 جون دزاپ کے ایک شاہراہ پر پیٹرول اور ڈیزل لے جانے والا شہری ایک حادثے میں زخمی ہوا اور تین دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد دم توڑ گئے ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے زاہدان میں ٹریفک حادثے میں سخی عبدالولی گورگیج جانبحق ہوگئے ـ

کہا جاتا ہے کہ یہ پیٹرول اور ڈیزل لے جانے والا شہری ایک کار حادثے میں زخمی ہو گیا تھا اور اسے آگ لگ گئی تھی اور اسے امام علی ہسپتال دزاپ لے جایا گیا تھا۔
اس ہسپتال میں تین دن تک زیر علاج رہنے کے بعد 2 جون کو ان کا انتقال ہوگیا۔ یہ حادثہ یکم جون کو پیش آیا تھا ـ

رپورٹ کے مطابق، عبدالولی دزاپ کے دارالعلوم مدرسے سے فارغ التحصیل تھا، جسے زندگی کے مسائل کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کے کاربار سے منسلک تھا ـ
واضح رہے کہ مناسب اور مستحکم ملازمت کی کمی نے یونیورسٹی کی تعلیم کے حامل بہت سے بلوچ شہریوں کو غیر منظم طور پر تیل کے کاروبار سے منسلک کیا ہے جو کہ خطرات سے دوچار مجبوری کی کاروبار ہے ـ

Exit mobile version