زاہدان (ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان کے علاقے کورین میں مسلح حملے کے نتیجے میں سپاہ پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ ایک مقامی بسیجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق، اتوار 15 نومبر 2026 کو زاہدان کے علاقے کورین کے نواحی گاؤں کلچات (گلچاہ) کے قریب گولیوں کے نشانات کے ساتھ ایک شخص کی لاش ملنے کے بعد حکومتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والا شخص مقامی بسیجی اہلکار تھا، جس کا تعلق سپاہ پاسدارانِ انقلاب سے تھا اور وہ نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں مارا گیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نجیم شہبخش ولد حبیب کے نام سے ہوئی ہے، جو زاہدان کے علاقے میں واقع گاؤں دومگ کا رہائشی تھا۔ حال وش نے اس سے قبل بھی اس کی شناخت کی تصدیق کی تھی۔
ذرائع کے مطابق، مذکورہ شخص کی لاش جائے وقوعہ سے اس حالت میں ملی کہ اس کے قریب ایک موٹر سائیکل بھی موجود تھی، جبکہ اس کے سر پر گولی لگنے کے نشانات پائے گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، وہ گاؤں کلچات (گلچاہ) کے نواح میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران اسے مسلح حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
رپورٹ کی تیاری تک حملے میں ملوث افراد کی شناخت، واقعے کے محرکات اور حملے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ
سکی تھیں۔


