Homeخبریںزاہدان یونیورسٹی میں طلبا پر قابض ایرانی فورسز کا تشدد، متعدد گرفتار

زاہدان یونیورسٹی میں طلبا پر قابض ایرانی فورسز کا تشدد، متعدد گرفتار

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 26 اکتوبر کو زاہدان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے طلبا نے حکومت کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے بعد قابض ایرانی فورسز نے احتجاج کرنے والے طلباء پر حملہ کرکے انہیں شدید زدوکوب کرکے متعدد طلبا کو گرفتار کرلیا ـ
رپورٹ کے مطابق قابض ایرانی فورسز نے یونیورسٹی میں گھس کر تمام دروازے بند کرکے اندر تمام طلبا کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور متعدد طلبا کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ـ
یہ احتجاج یونیورسٹی کے کیمپس میں آج 13:00 بجے شروع ہوا تھا ـ

مزید رپورٹ کے مطابق مہدی اور سہیل نامی دو طالب علموں کو فورسز نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ـ

Exit mobile version