Homeخبریںچابہار میں قابض ایرانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کے ہاتھوں بلوچ...

چابہار میں قابض ایرانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کے ہاتھوں بلوچ لڑکی کی گرفتاری

چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے بدھ کو چابہار میں ایک بلوچ لڑکی کو قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے بدھ کے روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار میں قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے ایک بلوچ لڑکی مسمی س ب ولد عبدالغفور کو جبرا گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کت دیا ـ
ذرائع کے مطابق اس بلوچ لڑکی کو خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے چابہار شہر میں عوامی احتجاج کے ایک دن بعد گرفتار کیا تھا۔

رپورٹ کے انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے اسے اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے اور اس شہری کے اہل خانہ اس کی حالت کے بارے میں بہت پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ کرمنل پروسیجر قانون کے آرٹیکل 50 کے مطابق گرفتار شخص کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ گرفتاری کے ابتدائی اوقات میں اپنے جاننے والوں اور اہل خانہ کو فون یا کسی اور ذریعے سے اپنی حالت سے آگاہ کرے اور افسران اس بات کے پابند ہیں کہ گرفتار شخص کو اپنے اہلخانہ سے ملاقات اور اپنی کیس لڑنے کے لیئے وکیل تک رسائی حاصل کر سکے ـ
واضح رہے کہ مغربی مقبوضہ بلوچستان میں ایران کی جانب انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی نظام کی بندش کی سبب خبروں کی ترسیل میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ـ

Exit mobile version