Homeخبریںزیارت اور قلات میں قابض فوج نے 10 افراد کو ھلاک کرنے...

زیارت اور قلات میں قابض فوج نے 10 افراد کو ھلاک کرنے کا دعوی کردیا

زیارت / قلات (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ زیارت اور قلات میں قابض پاکستانی فورسز نے 10 افراد کو قتل کرنے کا دعوی کردیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق قابض فورسز نے زیارت میں 6 افراد کو ھلاک کرنے کا دعوی کیا ہے، قابض فورسز نے دعوی کیا ہے کہ انھوں نے بلوچستان کے ضلع زیارت میں ایک خفیہ اطلاع پر آپریشن دوران مقابلے میں 6 مسلح افراد کو ھلاک کردیا ہے ۔اس دوران انکے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا ہے ۔تاہم قابض فورسز نے ھلاک ہونے والوں کی تفصیلات جاری نہیں کیے ہیں ۔

واضح رہے زیارت میں آج قابض فوج نے ڈرون زریعے بمباری کرکے ایک چراواہے سمیت متعدد افراد کو شہیداور زخمی کردیا تھا ۔جن میں سے ابتک ایک کی شناخت ہو پائی تھی ۔

مگر دیگر بارے مکمل تفصیلات آنا باقی ہیں۔

دوسری جانب قابض فورسز نے دعوی کیا ہے کہ قلات کے علاقہ جتک آباد میں قابض فورسز نے 4 افراد کو ھلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ،مگر آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو پائی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز