کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی سیکورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے 7 افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔
میڈیا زرائع کے مطابق گذشتہ شب سیکورٹی فورسز اور خفیہ اداروں نے سبی کے علاقے لہڑی کے قریب چھاپا مار کر شاندار ڈومکی ولد دلاور ڈومکی نامی ایک شخص کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
اسی طرح ڈیرہ مراد جمالی کے نزدیک ربی سے سیکورٹی فورسز اور خفیہ اداروں نے 3 افراد کوحراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا ہے
جن میں 2 کی شناخت بختیار والد حمزہ، صاحب والد حمزہ کے نام سے ہوگئی جبکہ تیسرے کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔
دریں اثنا 6 فروری کو سیکورٹی فورسز و خفیہ اداروں نے ڈھاڈر سے دو افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا ہے جن کی شناخت محمد حسین اور عبدالحمید کے ناموں سے ہوگئی۔
لاپتہ محمد حسین اور عبدالحمید خاندانی کی ذرائع کے مطابق اسی خاندان سے تعلق رکھنے والے عبدالستار ولد زہرو خان کو ایک سال قبل فورسز نے لاہتہ کیا تھا جسے میڈیا پر رپورٹ نہیں کیا گیا۔


