Homeخبریںسراوان؛ کلگان میں مون سون کی طوفانی بارش سے درجنوں مکانات...

سراوان؛ کلگان میں مون سون کی طوفانی بارش سے درجنوں مکانات تباہ

 

سراوان ( ہمگام نیوز بروز جمعہ

کو بلوچستان کے بحرانی ہیڈکوارٹر کے ڈائریکٹر جنرل علیرضا شہرکی نے کہا: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں بارشوں کے آغاز سے جمعہ کی دوپہر تک 40 مکانات زیرآب آگئے۔ شہری اور دیہی علاقوں میں تباہ شدہ 300 مکانات کو دوبارہ تعمیر اور مرمت کرنے کی ضرورت ہے۔

علیرضا شہرکی نے بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی صورتحال کے بارے میں کہا کہ اس وقت 100 دیہات سیلاب اور طغیانی سے متاثر ہیں اور مجموعی طور پر صوبے کے 26 میں سے 21 شہر بارش اور سیلاب سے متاثر ہیں اور ان کی سڑکیں بارش کے باعث ٹوٹ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جالک کاؤنٹی میں، کلگان تا -جالک اور جال تا سراوان محور اس وقت مسدود ہیں۔

اس کے علاوہ پہرہ/ایرانشہر ریجن میں موسلادھار بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے، گھ اور سرباز کاؤنٹیز میں بارش کا سلسلہ جاری ہے تاہم مرکزی سڑکیں کھلی ہوئی ہیں۔

جبکہ شہرکی نے بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 5 بتائی اور کہا کہ “ہمارے پاس کوئی لاپتہ شخص نہیں ہے”۔

Exit mobile version