Homeخبریںسراوان کی سرحدی آرمی کیمپ میں بم پھٹنے سے قابض ایران آرمی...

سراوان کی سرحدی آرمی کیمپ میں بم پھٹنے سے قابض ایران آرمی کا ایک اہلکار ہلاک ، تین زخمی ہوگئے

سراوان ( ہمگـام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 25 فروری کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان میں سجاد آپریشنل کیمپ کے فوجی اہلکاروں میں سے غلطی سے ایک کے ہاتھ سے دستی بم پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ہلاک ہونے والے فوجی اہلکار کی شناخت کرد شہر سے تعلق رکھنے والے “محمد طاہر زمانی” کے نام سے ہوئی ہے. جبکہ اس واقعے میں تین دیگر فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم زخمی ہونے والے فوجی اہلکاروں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکا.

Exit mobile version