یکشنبه, می 5, 2024
Homeخبریںسنجاوی : نامعلوم مسلح افراد کا فائرنگ ،ٹرک ڈرائیور جاں بحق

سنجاوی : نامعلوم مسلح افراد کا فائرنگ ،ٹرک ڈرائیور جاں بحق

سنجاوی( ہمگام نیوز ) سنجاوی کے علاقے بغاؤ کے مقام پر کوئلے سے لوڈ ٹرک پر نامعلوم مسلح افراد کا فائرنگ ،ٹرک ڈرائیور جاں بحق گذشتہ شب سنجاوی کے علاقے بغاؤ کے مقام پر دکی سے پنجاب لوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ٹرک ڈرائیور طور خان کو قتل کردیا اور مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔قتل کے خلاف علاقہ مکینوں نے روڈ پر ٹائر جلاکر احتجاج کیا ۔سنجاوی ،کوئٹہ ،زیارت ،ہرنائی ،لورلائی،دکی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔احتجاجی مظاہرین کو انتظامیہ سے مذاکرات اور قاتلو ں کی گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا ۔یادرہے کہ سنجاوی کے Bایریا میں ٹرکوں کو لوٹنے اور فائرنگ کرنے کی واقعات روز کا معمول بن چکا ہے انجمن تاجران اور ٹرک یونین کے اپیل پر سنجاوی شہر میں صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک مکمل شٹر ڈؤان ہڑتال رہا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز