جمعه, می 3, 2024
Homeخبریںسندھ پاکستانی فوج کے ہاتھوں مزید خواتین و بچوں سمیت آٹھ...

سندھ پاکستانی فوج کے ہاتھوں مزید خواتین و بچوں سمیت آٹھ افراد اغواء

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) سندھ سے آٹھ بگٹی مہاجیرین لاپتہ، تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے کچہ سے سندھ رینجرز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سہنڑا ولد زہرو بگٹی نامی ایک بگٹی مہاجرین کے گھر پر چھاپہ مار کر گھر میں موجود اس کی بیوی،بارہ سالہ بیٹا ریاض اور پانچ بچوں کو اغوا کے بعد لاپتہ کردیا، واضع رہے کہ زہرو بگٹی کو ریاستی فورسز نے تین سال قبل سندھ کے ضلع کشمور سے اغوا کے بعد لاپتہ کردیا تھا جو آنکھوں کی روشنی سے بھی محروم ہے ۲۰۰۶ میں ڈیرہ بگٹی میں فوجی آپریشن کے بعد سے ہزاروں کی تعداد میں بگٹی قبائل کے افراد سندھ اور پنجاب یہاں تک کے

افغانستان بھی ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں سہنڑا بگٹی بھی انہی مہاجرین میں شامل تھا اور وہ گزشتہ کئی سالوں سے اپنی مدد آپ کے تحت سندھ میں رہائش پزیر تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز