Homeخبریںسوئی/ڈیرہ بگٹی، مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک

سوئی/ڈیرہ بگٹی، مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک

کوئٹہ(ہمگام نیوز)سوئی کے علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے میں 2موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوگئے۔ لیویز کے مطابق پیر کو سوئی کے علاقے کھٹن میں نامعلوم افراد کی جانب سے  زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ سے موٹرسائیکل ٹکرانے کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔ لیویز نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادیں۔دریں اثناء ڈیرہ بگٹی کےنواحی علاقے سنگسیلہ میں نامعلوم افراد کی جانب سیگھر پر راکٹوں سے حملہ اور فائرنگ سے باپ جان بحق جبکہ کمسن بیٹا زخمی ہوگیا,لیویز حکام کے مطابق سنگسیلہ میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے گھر پر راکٹوں اور چھوٹے ہتھیاروں سیفائرنگ کر دی,فائرنگ کے نتیجے میں گھر کا سربراہ بنگو پیروزانی بگٹی موقع پر ہی جان بحق ہوگئے,جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر اس کا کمسن بیٹا ہوران زخمی ہوگیا۔

Exit mobile version