Homeخبریںتربت: قابض پاکستانی فورسز کا موبائل فون کی دکان پہ چھاپہ

تربت: قابض پاکستانی فورسز کا موبائل فون کی دکان پہ چھاپہ

تربت (بیورورپورٹ)قابض پاکستانی فورسز  کا موبائل کی دکان پر چھاپہ، دکاندار سمیت چار افراد گرفتار، میرانی ڈیم روڈ سے ایک شخص کو گاڈی سے اتار کر لیجایاگیا۔ گزشتہ روز بھی چھ افراد گرفتار کرلیئے تھے۔ قابض پاکستانی فورسز نے پیر کے روز تربت میں موبائل سیل فون کی ایک دکان پر چھاپہ مارا اور راشد نامی دکاندار سمیت چار افراد گرفتار کرلیئے۔گزشتہ روز بھی اقبال مارکیٹ میں ایف سی اہلکار پر حملہ کے بعد چھ افراد کو گرفتار کرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ اطلاع کے مطابق میرانی ڈیم روڈ سے تربت آتے ہوئے مسافر وین سے محمد افضل ولد محمد عمر سکنہ دشت کو گاڈی سے اتار کر لیجاگیا جس کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق محمد افضل کے تین بھائی گوکدان میں چھاپہ کے دوران کئی مہینے پہلے گرفتار کرلیئے گئے تھے جن میں سے ایک کو بعد میں رہا کردیاگیا تھا۔

Exit mobile version