Homeخبریںسوارب: دو گاڑیوں کے تصادم سے تین افراد جاں بحق ، 3...

سوارب: دو گاڑیوں کے تصادم سے تین افراد جاں بحق ، 3 زخمی

سوراب (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سوراب میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ، 3 زخمی ہوگئے ہیں ـ

اطلاعات کے مطابق حادثہ سوراب قومی شاہراہ انجیرہ کے مقام پر پیش آیا جہاں پر ٹوڈی کار اور مزدہ ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق 3 زخمی ہوگئے ہیں ـ

زرائع کے مطابق جاں بحق و زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال سوراب منتقل کیا گیا ہےـ جاں بحق و زخمیوں کا تعلق پشین سے بتائی جاتی جو عید منانے گھر جا رہے تھے

Exit mobile version