Homeخبریںسوراب میں مبینہ قابض پاکستانی فوج کی فضائی بربریت، متعدد افراد شہید...

سوراب میں مبینہ قابض پاکستانی فوج کی فضائی بربریت، متعدد افراد شہید و زخمی، فورسز کا لاشوں کو تحویل میں لینے کا دعویٰ

سوراب (نیوز ڈیسک) اطلاع کے مطابق گزشتہ شب مقبوضہ بلوچستان کے ضلع سوراب میں قابض پاکستانی فوج کے جیٹ طیاروں کی مبینہ بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

علاقائی ذرائع کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کے مطابق بمباری کے واقعے کے بعد قابض پاکستانی فورسز نے شہید ہونے والے افراد کی لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب قابض کی آرمی جارحیت اور بربریت کے دوران زخمی ہونے والے چند افراد کو ہی مقامی ہسپتال تک پہنچایا جا سکا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز