سوراب ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق سوراب کے مقام پر کراچی کوئٹہ شاہراہ پر مسافر بس الٹ جانے سے 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ مسافروں کے مطابق بس ڈرائیور چلتی بس میں تیز رفتار کے دوران سوگیا تھا۔
ادھر تفتان سے اطلاع ہے کہ نامعلوم نوجوان روڈ حادثہ میں شدید زخمی ہوا ہے ، جسے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ،جس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔


