Homeخبریںسوران میں قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے ہاتھوں چچا اور بھتیجہ...

سوران میں قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے ہاتھوں چچا اور بھتیجہ گرفتار

سوران (ہمگام نیوز) اطلاعات گزشتہ روز 12 مئی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سوران میں ایک بلوچ شہری کو اپنے بھتیجے کی پستول کے ساتھ تصویر کھینچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

تفصلات کے مطابق گزشتہ روز قابض ایرانی انٹیلی جنس سروز نے سوران میں ایک 8 سالہ بلوچ بچے کو مبینہ طور پر پستول سے گولی چلانے کے الزام میں گرفتار کرنے کی کوشش کی جسے اس کے چچا نے روکنے کی کوشش کی ـ

8 سالہ بلوچ بچے کی شناخت اسماعیل عبدالزہی ولد جاسم سکنہ پسکوہ سب اور سوران شہر سے بتائی گئی ہے۔ اسماعیل کے چچا کی شناخت “سعید عبدالزہی” ہے۔

کہا جاتا ہے کہ قابض ایرانج انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے اس 8 سالہ بلوچ بچے کو مبینہ طور پر پستول کی گرفت سے گولی چلانے کے الزام میں گرفتار کرنے کا ارادہ کیا۔

انٹیلی جنس کے اہلکاروں کی یہ کارروائی جائے وقوعہ پر اسماعیل کے چچا کی مخالفت کے ساتھ تھی، جس کے چچا نے وزارت انٹیلی جنس کے ایجنٹوں سے کہا کہ اسماعیل کی بجائے اسے گرفتار کریں۔ تاہم دونوں گرفتار کر لیا گیا
کہا جاتا ہے دونوں چچا اور بھتیجے پستول کے ساتھ فوٹو کھیچ رہے تھے اسی اثنا میں انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکار پہنچ کر انہیں گرفتار کرکے لے گئے ـ

Exit mobile version