Homeخبریںکوہلو : مخماڑ میں قابض ریاست کے تعمیراتی منصوبے پر حملے کی...

کوہلو : مخماڑ میں قابض ریاست کے تعمیراتی منصوبے پر حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلیا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شب 12 بجے ہمارے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوہلو میں مخماڑ سفید کے مقام پر جاری قابض ریاست کے ایک تعمیراتی منصوبے اور اس پر کام کرنے والی کمپنی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے ۔

ترجمان آزاد بلوچ نے کہا حملے کے نتیجے میں تعمیراتی کمپنی کو نقصان پہنچا جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

انہوں نے کہا ہم مذکورہ علاقے میں جاری ان تعمیراتی منصوبوں کے متعلق پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ ان پروجیکٹس کا تعلق برائے راست مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کی غیر قانونی اجارہ داری سے ہے۔

آزاد بلوچ نے کہا علاقے میں تعمیراتی کمپنیوں اور ان کے ٹھیکیداروں کو ایک بار پھر سختی سے تنبیہ کرتے ہیں کہ پاکستانی فوج کی ایماء پر کام کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر اپنے جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔

Exit mobile version