Homeخبریںسیاھجی میں پاکستانی فوج کی زمینی اور فضائی جارحیت جاری

سیاھجی میں پاکستانی فوج کی زمینی اور فضائی جارحیت جاری

دشت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کیچ کا تحصیل دشت کے پہاڈی علاقے سیاھجی میں پاکستانی فوج نے آج صبح جارحیت کا آغاز کیا.

زرائع کے مطابق فوجی بربریت میں سینکڑوں کی تعداد میں فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ چار گن شیپ ہیلی کاپٹروں کے علاوہ جاسوس ڈرون طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں

مقامی زرائع کے مطابق بعض مقامات پر شیلنگ کے ساتھ ساتھ پہاڈی چوٹیوں پر ایس ایس جی کمانڈوز بھی اتارے جار رہے ہیں.

اب تک کی اطلاعات میں کسی قسم کی کوئی گرفتاری،جبری گمشدگی یا جانی نقصانات سامنے نہیں آئے.

خیال رہے یہ پہلی مرتبہ نہیں، بلکہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ قابض فورسز کی جانب سے سیاھجی  میں فوجی بربریت ڈھائی گی ، جس کے نتیجے میں سیاھجی کے آس پاس کئی  رہائش پذیر لوگ نکل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے.

Exit mobile version