Homeخبریںکوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بروری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے بروری، امین آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نجمی اللہ نامی شخص کو قتل کر دیا جبکہ مسلح افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

پولس کی جانب سے نعش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا گیا، ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی.

Exit mobile version