Homeخبریںسیریک میں قابض ایرانی آرمی کی گاڑی پر فائرنگ سے گاڑی میں...

سیریک میں قابض ایرانی آرمی کی گاڑی پر فائرنگ سے گاڑی میں آگ لگ گئی

سیریک (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر سیریک گاؤں “کرپان ” میں قابض ایرانی آرمی کے انٹیلی جنس ایجنسی اہلکاروں کی ایک بلوچ تیلکش کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی ـ
تفصیلات کے مطابق آج سیریک شہر کے گاؤں کرپان میں قابض ایرانی آرمی اٹلیجنس ایجنسی اہلکاروں نے ایک بلوچ تیلکش کی تیل سے بھری گاڑی پر روکے بغیر فائرنگ کی جس سے گاڑی الٹ کر آگ لپیٹ میں آگئے ـ اس حادثے میں گاڑی کا مالک گاڑی الٹنے کے فوراً گاڑی سے نکل گئے اور وہ بال بال جلنے سے بچ گئے ـ
بتایا جاتا ہے کہ قابض اہلکاروں نے بغیر کسی وارننگ کے گاڑی پر فائرنگ کی جس سے ڈرائیور گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا ـ

واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں بے روزگاری کے سبب بلوچ نوجوان بحالت مجبوری ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کا کاروبار غیر منظم انداز میں کر رہے ہیں تاکہ دو وقت کی روٹی مسیر ہوسکے جبکہ ہر سال مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایرانی آرمی، پولیس، مرصاد فورسز کی طرف سے ماورائے عدالت اور بغیر وارننگ کے فائرنگ سے بلوچ شہریوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جس میں سینکڑوں افراد جانبحق اور زخمی ہوتے ہیں۔

Exit mobile version