Homeخبریںفرانس: صدارتی انتخاب کا پہلا راؤنڈ، پولنگ شروع

فرانس: صدارتی انتخاب کا پہلا راؤنڈ، پولنگ شروع

پیرس (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدارتی انتخاب کے پہلے راؤنڈ میں ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔

ووٹنگ کا عمل شام 7 بجے تک بغیر کسی وقفہ جاری رہے گا، آج کے راؤنڈ میں 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار صدر منتخب ہو جائے گا۔

اگر 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کیے جا سکے تو پہلی دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کے درمیان مقابلہ 24 اپریل ہوگا۔

حالیہ فرانسیسی صدارتی انتخابات میں 12 امیدوار میدان میں ہیں، صدارتی امیدواروں میں موجودہ 44 سالہ صدر ایمانوئل میکرون کے علاوہ تین بار صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے مادام ماری لیپن اور 70 سالہ جان لوک ملشوں شامل ہیں۔

صدارتی انتخابات میں پیرس کی میئر بھی شامل ہیں، پیرس کی میئر، این ہڈالگو، فرانکوئس میٹر رینڈ کی پارٹی کی طرف سے امیدوار ہیں۔

12صدارتی امیدواروں میں 8 مرد اور 4 خواتین امیدوار ہیں۔

Exit mobile version