Homeخبریںسیندک پروجیکٹ کو تیل سپلائی ڈرائیوروں کی بازیابی تک بند رہیگی۔ آل...

سیندک پروجیکٹ کو تیل سپلائی ڈرائیوروں کی بازیابی تک بند رہیگی۔ آل پاکستان آئل ٹینکر ایسو سی ایشن

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) آل پاکستان آئل ٹینکر ایسو سی ایشن کے چیئرمین میر محمد یو سف شاہوانی اور جنرل سیکرٹری محمد شفیق کاکڑ، نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم تمام آئلز کمپنیز کو مطلع کرتے ہیں سنیڈک پروجیکٹ کےلئے تیل ترسیل عدم تحفظ کا شکاہوچکی ہے آئے دن کے واقعات جن میں جانی ومالی نقصانات اور تاحال نقصانا ت کا ازالہ نہ کرنا چار ڈرائیورز کا حالیہ آغواء، ناقابل برداشت مسئلہ بن چکاہے۔ لہذا ہماری ایگزیکٹو باڈی نے فیصلہ کیا ہے ۔ کہ جب تک ہمارے چار ڈارئیور اغواءشدہ بازیاب نہیں ہوتے ۔ جانی ومالی نقصانات سابقہ اور حالیہ کی تلافی نہیں ہوتی ، اور آئندہ کے لئے تسلی بخش تحفظ میسر نہیں ہوتاہم سینڈک سپلائی بند رکھیں گے۔ اگر کوئی آل کمپنی سیڈک سپلائی کریگی۔ تو تمام تر نقصانات کی ذمہ داری اس پر عائد ہوگی ۔

Exit mobile version