یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںشال، قابض پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو لاپتہ کردیا

شال، قابض پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو لاپتہ کردیا

شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 24 مئی 2025 کو رات 2 بجے سی ٹی ڈی کے ہلکاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقہ کلی مینگل آباد سے دو نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے، دونوں نوجوان بھائی ہیں،

مذکورہ نوجوانوں کی شناخت محمد اسحاق اور عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ہے۔ جن میں سے ایک ڈرائیور جبکہ دوسرا طالب علم ہے۔

خیال رہے کہ قابض پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کے عمل کافی تیزی اور شدت لائی ہے۔ بلوچستان کے متعدد علاقوں سے جبری گمشدگی کے اطلاعات موصول ہوتے آرہے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک صورتحال کا مظہر ہے۔

 لواحقین نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سے ماورائے قانون حراست اور جبری گمشدگی کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز