شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ کِلی قمبرانی شال سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ کمسن طالب علم گہرام بلوچ کو مبینہ طور پر قابض پاکستانی دہشت گرد فورسز نے چھاپہ مار کر گھر سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق گہرام بلوچ ولد فیض محمد کو 4 جنوری 2026 کی رات 1 بجے کے قریب ان کے گھر سے اٹھایا گیا۔
اہلِ خانہ کے مطابق وہ ایک کمسن طالب علم ہے اور اس کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ یا الزام سامنے نہیں آیا ہے۔ واقعے کے بعد اہلِ علاقہ اور انسانی حقوق کے حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ کمسن بچے کو فوری طور پر بازیاب کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔


