پنج‌شنبه, می 2, 2024
Homeخبریںشامی حکومت اور کُرد فورسز ترک آپریشن کے خلاف متحد

شامی حکومت اور کُرد فورسز ترک آپریشن کے خلاف متحد

عفرین (ہمگام نیوز)شامی حکومت اور کُرد ملیشیا کے درمیان ایک معاہدے طے پا گیا ہے جس کے تحت یہ دونوں مل کر کُردوں کے کنٹرول والے شام کے شمالی علاقے عفرین میں ترک فوجی آپریشن کے خلاف مشترکہ طور پر دفاع کریں گے۔

شامی حکومت کے قریبی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈی پی اے کو بتایا کہ یہ معاہدہ روسی کوششوں سے طے پایا ہے اور اس کے مطابق شامی حکومتی فورسز کے حامی جنگجو ملک کے شمالی حصے عفرین میں ترک فورسز کے خلاف سرگرم پیپلز پروٹیکشن یونٹس (YPG) اور ان کے حامی جنگجوؤں کی مدد کریں گی۔

شامی حکومت کے قریبی ذرائع کے مطابق اس معاہدے پر فوری طور پر عملدرآمد کا فیصلہ ہوا ہے اور شامی حکومتی فورسز کے حامی جنگجوآئندہ ’’چند گھنٹوں‘‘ میں عفرین پہنچ جائیں گے۔ تاہم اس معاہدے کے بارے میں دمشق حکومت یا امریکی حمایت یافتہ YPG ملیشیا کی طرف سے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

2016ء میں کردش جنگجوؤں نے شام کے شمالی حصے میں اپنے کنٹرول والے علاقوں میں ایک وفاقی نظام لانے کے ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا تاہم دمشق حکومت نے ایسے کسی نظام کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

تاہم 20 جنوری سے ترکی کی طرف سے شام کے شمالی علاقے عفرین میں کُرد جنگجوؤں کے خلاف شروع کیے گئے فوجی آپریشن کے بعد سے دمشق حکومت کُردوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ انقرہ حکومت YPG کو ترکی میں حکومت کے خلاف سرگرم کُردستان ورکرز پارٹی PKK کی اتحادی قرار دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز