Homeخبریںشام میں کردوں کی جنگی سرنگوں کو ان کیلئے قبرستان بنادینگے :...

شام میں کردوں کی جنگی سرنگوں کو ان کیلئے قبرستان بنادینگے : ترک صدر طیب اردوان

انقرہ (ہمگام نیوز ڈیسک ) ترکی کے صدر طیب اردوان ایک عوامی اجتماع سے بڑے گھمنڈ ،تعصب اور انتقامانہ انداز میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ منبج میں کردجنگجووں نے جنگی سرنگیں کیوں کھود رکھی ہیں ؟ میں ان سرنگوں کو کردوں کی قبریں قرار دیتا ہوں جو انہوں نے خود ہی تیار کر رکھی ہیں۔
ترک صدر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ کرد جنگجو 90 روز کے اندر اندر علاقہ خالی کر دینگے۔ ابھی تک ایسا نہیں کیا گیا، ترکی اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے شام کے شہر منبج میں سرگرم کرد فورس “کرد پروٹیکشن یونٹس” کے بارے میں سخت لب ولہجہ اختیار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی شام سے کرد فورسز کا نہ نکلنا امریکہ کے ساتھ طے پائے گئے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ ترکی کو موقع ملا تو وہ بھرپور انداز میں کارروائی کرے گا ۔یادرہے کچھ روز قبل کرد جنگجوں نے بارودی سرنگ کے زریعئے سے ترکی کے 8 فوجیوں کو ہلاک کیا تھا۔

Exit mobile version