یکشنبه, می 5, 2024
Homeخبریںشام کی جنگ جیت چکے ہیں۔حزب اللہ

شام کی جنگ جیت چکے ہیں۔حزب اللہ

دمشق(ہمگام نیوز) لبنان کی شیعہ تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ شام کی جنگ جیت چکی ہے۔ حزب اللہ کے ہزاروں کارکن شام میں صدر اسد کی حمایت میں لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دریں اثناء روس نے بھی کہا ہے کہ دمشق حکومت اور اس کے حامی عسکری طاقتیں شام کا پچاسی فیصد حصہ دوبارہ اپنے قبضے میں لے چکے ہیں۔ دوسری جانب شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ بشار الاسد کی فورسز کو ملک کے صرف اڑتالیس فیصد رقبے پر کنٹرول حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز