Homeخبریںشاہرگ میں پاکستانی فوج پر حملہ کرکے 2 اہلکار ہلاک کیے ۔...

شاہرگ میں پاکستانی فوج پر حملہ کرکے 2 اہلکار ہلاک کیے ۔ بی ایل اے

 

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جولائی کے روز سہ پہر تین بجے ہمارے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں جھالاوان وڈھ کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکیوں پر حملہ کیا۔

سرمچاروں کا حملہ کافی دیر تک جاری رہا جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

 

Exit mobile version