Homeخبریںشمالی کوریا نے کورونا سے 6 ہلاکتوں کی تصدیق کردی

شمالی کوریا نے کورونا سے 6 ہلاکتوں کی تصدیق کردی

پیونگ یانگ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے کورونا کے باعث 6 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کورونا وبا کی ملک میں موجودگی سے انکارکرنے والی شمالی کوریا کی حکومت نے وائرس سے 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔شمالی کوریا حکام کے مطابق ہلاک افراد میں ایک شخص اومیکرون میں مبتلا تھا جبکہ ساڑھے 3 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ ان افراد میں نزلہ، بخار سمیت کورونا کی دیگرعلامات پائی گئی ہیں۔

کورونا سے متاثر افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ شمالی کوریا نے 12 مئی کوپہلی مرتبہ کورونا وائرس کیسز کی تصدیق کی تھی۔شمالی کوریا کورونا ویکسین مہیا کرنے کی عالمی ادارہ صحت، چین اوردیگرممالک کی پیشکش کو مسترد کرچکا ہے۔

Exit mobile version