جمعه, می 17, 2024
Homeخبریںشہید علم کو سرخ سلام ،فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول...

شہید علم کو سرخ سلام ،فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں :بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج اور ڈیتھ سکواڈ پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ جمعہ 12 بجے سرمچاروں نے دشت کے علاقے جت میں فوجی قافلے پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جب کہ 3 بجے دشت ہی کے علاقے مچات میں پاکستانی فوجی قافلے پر ایک اور حملہ کیا گیا، ان حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ جمعرات کومشکے کے علاقے لاکی میں نیشنل پارٹی کے رہنما علی حیدر کی سربراہی میں چلنے والی ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ٹھکانے پر حملہ کیا۔ جس میں ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندے عبداللہ ولد محمد خان مارا گیا۔ جبکہ بلوچ سرمچار علم خان عرف سیٹھ شہید ہوئے۔ علم خان ایک نوجوان باہمت جنگجو تھے۔ ہم انہیں ان کی گران قدر خدمات اور بلوچ سرزمین کی آزادی کی جنگ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتے ہیں ۔ بی ایل ایف کے یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز