یکشنبه, می 5, 2024
Homeخبریںپاکستان اپنے دہشت گردوں کے ذریعے بلوچ وپشتون اقوام کے باشعورلوگوں کا...

پاکستان اپنے دہشت گردوں کے ذریعے بلوچ وپشتون اقوام کے باشعورلوگوں کا قتل عام کررہا ہے : حیر بیار مری

لندن ( ہمگام نیوز)بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری نے اپنے ایک بیان میں کابل میں امریکن یونیورسیٹی اور کوئٹہ سول ہسپتال پر حملے کو بنگالی نسل کشی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاکستان نے بنگالی قوم کے تعلیم یافتہ افراد کو چن چن کر قتل کیا اسی طرح اب بلوچستان اور افغانستان میں پاکستان اپنی پروکسیز کے ذریعے دونوں اقوام کے شعور یافتہ لوگوں کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل کررہی ہے۔حیربیا ر مری نے کہا کہ پاکستانی ریاست کی پروکسیز کی طرف سے کابل اور کوئٹہ پرحملے کا مقصد، بلوچ وافغان قوم کے تعلیم یافتہ طبقے کو ختم کر کے انہیں علمی اور شعوری طور پر بانجھ اور دونوں برادر اقوام کو سیاسی اور سماجی حوالوں سے مفلوج بنانا ہے۔ پہلے کوئٹہ کے سول ہسپتال پر حملہ کیا گیا جہاں دونوں اقوام کے باشعور وکلا کو نشانہ بنایا گیا تو دوسری طرف اسی حملے کو جواز بنا کر پنجابی فوج بلوچ کی نسل کشی میں تیزی لارہی ہے اورپاکستانی مقبوضہ افغان علاقوں میں آپریشن کررہی ہے۔ پاکستانی فوج نے اس حملے سے ہمارے باشعور سیاسی لوگوں کو قتل کیا، ان کے قتل کو جواز بنا کر آپریشن کے نام پردونوں اقوام کے خلاف فوجی جارحیت میں مزید شدت لائی گئی، دنیا کے سامنے بلوچ و پشتون کے لاشوں پر دہشتگرد ریاست پاکستان نے اپنے آپ کو مظلوم ظاہر کرنےکی کوشش کی اور اب اسی بناء پرپاکستانی ریاست مزید فوجی اور مالی امداد حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کو بلوچستان میں آزادی پسندوں کےخلاف استعمال کیا جائے گا۔
حیربیار مری نے مزید کہا کہ اس حملے کے فورا بعد پاکستانی فوج کی طرف سے بیان جاری کیا گیا کہ یہ حملہ پاکستان چائنا کوریڈور کو ناکام بنانے کے لیے دہشت گردوں کی جانب سے کیا گیا۔ دراصل یہ حملہ بلوچ و پشتوں اقوام کے تعیلم یافتہ طبقے ڈاکٹروں اور وکیلوں پر اس لیے کیا گیا تاکہ کوریڈور آف ڈیتھ اینڈ ڈسڑکشن کو کامیاب بنایا جاسکے ۔ کیونکہ پنجابی فوج یہ اچھی طرح جانتی ہے کہ اگر بلوچ و پشتون میں تعلیم یافتہ و شعوریافتیہ افراد زیادہ ہونگے تو پاکستان (پنجاب) کو اپنے مذموم مقاصد کی کامیابی میں اتنا ہی زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف پنجاب ہے جہاں کسی اور کو کبھی برداشت نہیں کیا جاسکتا چاہئے وہ پاکستان کے وفادار ہی کیوں نہ ہوں اس کی تازہ مثال پنجابی فوج کی طرف سے کراچی میں مقیم اردو بولنے والے لوگوں کے خلاف کاروایاں ہیں۔ نہ پنجاب نے پاکستان بنانے والے بگالیوں کو برداشت کیا تھا نہ ہی اردو بولنے والوں یا کسی اور کو کسی صورت برداشت کرے گا۔

حیربیار مری نے ہندوستانی وزیر اعظم نرندر مودی کا بلوچستان میں پاکستانی فوج کی جانب سے سنگین انسانی حقوق کی پائمالی کو ہندوستان کی یوم آزادی کے موقع پر دہرانے کو بلوچ قومی آزادی کے لئے ایک نیک شگون قرار دیا اور انہوں نے کہا بلوچ قوم کی انتھک قربانیوں کی وجہ سے آج ہندوستان ، افغانستان ، امریکہ اور بنگلہ دیش سمیت پورے دنیا میں بلوچ قومی آجوئی کے حوالے سے بات کی جارہی ہے ۔
حیربیار مری نے کہا ہے نرندر مودی اور ہندوستانی عوام کو اس بات کا ادراک ہے کہ ہندوستان ، افغانستان، امریکہ اور بلوچستان خطے میں دہشت گردی کے خلاف قدرتی اتحادی ہیں اور لہذا یہ بات اب امریکہ اور یورپ کو بھی سمجھنی چاہیے کہ خطے کو پاکستانی دہشتگردی سے پاک کرنے کے لیے آزاد بلوچستان کی تشکیل ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز