ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںشہید نثار احمد بلوچ و منیر احمد بلوچ کو اغواء کرنے بعد...

شہید نثار احمد بلوچ و منیر احمد بلوچ کو اغواء کرنے بعد قتل کر دیا:بی این ایم

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے شہید نثار احمد اور شہید منیر احمد کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فورسز نے مستونگ اور دشت میں دو مختلف آپریشنوں میں بی این ایم کے کے دو سینئر رہنماؤں کو اغوا کرکے چند ہی لمحے میں قتل کرکے ماضی کی طرح مقابلہ میں مارے جانے کا ڈرامہ رچایا۔ جو حقیقت کے بھرعکس ہے۔جس طرح پاکستانی فورسز نے بی این ایم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر منان بلوچ کو تنظیمی دورے کے دوران مستونگ میں گھر میں گھس کر فائرنگ سے قتل کیا، اُسی طرح نثار احمد اور منیر احمد کو قتل کیا۔ دراصل پاکستانی فورسزکی بلوچ کش پالیسی کے تحت یہ کارروائیاں بلوچستان کے کالونی بننے کے بعد سے جاری ہیں۔ بیس اکتوبر کو مستونگ میں تنظیمی دورے میں نثار احمدسکنہ خاران کو پاکستانی فوج نے اغوا کے بعد قتل کرکے شہید کیا اور لاش کو غائب کرنے کی کوشش کی مگر ورثاء کی احتجاج پر لاش کو ایک دن بعد حوالے دیا گیاجسے پہلے سول ہسپتال مستونگ میں رکھاگیا مگر اچانک غائب کرکے سول ہسپتال کوئٹہ لایاگیا جہاں ایک دفعہ ڈاکٹروں نے بھی معذرت کرکے کوئی جواب نہیں دیا۔ایک دن بعد لاش ملی تو گولیوں سے چھلنی اور گلے میں پھندے کے نشان تھے۔ نثاراحمد بی این ایم کے رہنما اور رخشان ریجن کے سابق آرگنائزر تھے، جنہوں نے رخشان ریجن میں بی این ایم کو منظم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا، جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے اور اس کے ساتھیوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ ان کی شہادت سے جو کمی پیدا ہوئی ہے، اسے پورا کرنے میں ایک عرصہ درکار ہے لیکن بی این ایم کے جہد کار ریاست کی بے رحمانہ پالیسیوں کے سامنے دیوار بن کر بلوچستان کی آزادی کی جد و جہد کو منزل تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔ اسی طرح اسی دن دشت بل نگور میں بی این ایم کے سینئر کارکن منیر احمد کو گھر جاتے ہوئے موٹرسائیکل پر پاکستانی فوج کی جانب سے فائرنگ کرکے روکا گیا اور اسی جگہ پر شہید کیا اور آئی ایس پی آر کے ترجمان نے دونوں واقعات کو مقابلے میں مارے جانے کا ڈرامہ رچایا گیا۔ہم نثار احمد داور منیر احمد کی خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان عظیم جہد کاروں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔بی این ایم کے کارکن اور رہنما کسی قربانی سے دریغ کئے بغیر ان کی مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز