Homeخبریںشہید نواز جان کو سرخ سلام،فورسز کے دو درجن سے زائد اہلکار...

شہید نواز جان کو سرخ سلام،فورسز کے دو درجن سے زائد اہلکار ہلاک کیا. بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے شہید نواز جان بلوچ کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشت بل نگور کے قریب ریاستی فورسز کے سینکڑوں اہلکاروں کے ساتھ سرمچاروں کا جھڑپ ہوا جس میں فورسز کے دو درجن سے زائد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے اس جھڑپ میں سرمچارنواز جان بلوچ ولد علی اکبر نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کی ،لڑائی میں فورسز پسپا ہوکر اپنی درجنوں بندوقیں اور دیگر جنگی سازو سامان چھوڑ کر بھاگ نکلے،گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ شہید نواز جان بلوچ کو سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرزمین کی دفاع میں بہادر سرمچار کی شہادت عظیم قربانی ہے۔ترجمان نے کل بروز پیر مند کے علاقے فقیر چات میں بابو ڈکیت پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بابو ڈکیت زخمی حالت میں فرار جبکہ اسکے دو کارندے حملے میں ہلاک ہوئے ۔ مشکے میں عام آبادیوں پر پاکستانی فورسز کا حملہ اور کوگوں کو اغوا کر نے کے بعدتحویل میں شہید کر کے سرمچار اور جھڑپوں میں شہادت ظاہر کرناانسانی حقوق کے اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے۔ترجمان نے کل کے ایک خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ ہلاک ہونے والا مجرم تاج محمد نیکا نہیں بلکہ نیک محمد نیکا ہے ۔ سرزمین کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے ۔

Exit mobile version