Homeخبریںصدر ٹرمپ آئندہ صدارتی انتخابات تک افغانستان میں اپنی فورسز کی تعداد...

صدر ٹرمپ آئندہ صدارتی انتخابات تک افغانستان میں اپنی فورسز کی تعداد کم کرنا چاہتے ہیں، وزیر خارجہ مائک پومپیو

واشنگٹن(ہمگام نیوزڈیسک) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ملکی صدارتی انتخابات تک افغانستان میں اپنی فورسز کی تعداد میں کمی کرنا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اکنامک کلب آف واشنگٹن سے خطاب کے دوران کیا۔

انھوں نے صدر کے حوالے سے کہا کہ ان کا موقف بالکل واضح ہے کہ وہ افغانستان کی نہ ختم ہونے والی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور ان کی خواہش کے کہ 2020 ء کے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ملکی فورسز کو افغانستان سے واپس بلا لیا جائے۔

یاد رہے کہ پومپیو نے یہ بات ایسے نازک مرحلے پر کہی ہے جب امریکا افغان مزاحمت کاروں کے ساتھ مذاکرات کے ایک نئے دور کی طرف بڑھ رہا ہے، اس موقع پر پومپیو کی جانب سے صدر ٹرمپ کے مستقبل کے منصوبے کے افشاء سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے امریکی پوزیشن کمزور ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز