Homeخبریںطوفان 'یاگی' ویتنام میں تباہی کے بعد آگے بڑھ گیا، 13 افراد...

طوفان ‘یاگی’ ویتنام میں تباہی کے بعد آگے بڑھ گیا، 13 افراد لاپتہ

ہنوئی:(ہمگام نیوز) طوفان ‘یاگی’ ویتنام میں تباہی مچانے کے بعد آگے بڑھ چکا ہے، تاہم اس کے اثرات ابھی تک جاری ہیں۔ پیر کے روز شدید بارشوں کے باعث ایک پل منہدم ہو گیا، جس کے نتیجے میں 10 گاڑیاں، ایک ٹرک اور دو موٹر سائیکلیں دریا میں بہہ گئیں۔ حکام کے مطابق، حادثے کے بعد تین افراد کو بحفاظت دریا سے نکال لیا گیا ہے، لیکن 13 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

طوفان یاگی ہفتے کو ویتنام کے ساحل سے ٹکرایا تھا، جس کے نتیجے میں شدید طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 50 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ طوفان نے چین اور فلپائن کو بھی متاثر کیا ہے۔

ریسکیو اہلکار لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ طوفان کے مزید اثرات سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Exit mobile version