Homeخبریںعالمی یوم مادری زبان اور بلوچ ثقافتی دن کے مناسبت سے تمام...

عالمی یوم مادری زبان اور بلوچ ثقافتی دن کے مناسبت سے تمام زون تقریبات کا انعقاد کریں۔ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(ہمگام نیو)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہ ہے کہ 21 فرروی عالمی یوم مادری زبان اور مارچ بلوچ ثقافتی دن کے موقع پر مختلف تقریبات کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زبان اور ثقافت کسی بھی قوم کے دو ایسے پہلو ہیں جو قومی شناخت اور تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ‫ـ

انہوں نے کہا کہ قوموں کی شناخت زمین کے بعد ثقافت ہی وہ عنصر ہے جو افراد کو ایک قومی شناخت سے جوڑ دیتی ہے‫- دنیا میں جہاں اس وقت ہزاروں قومیں آباد ہیں اور بہت سے اقوام اپنا وجود کھو بیٹھے ہیں جبکہ متعدد اپنے قومی شناخت اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں تو دوسری جانب بلوچ قوم بھی خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے باعث بلوچ قومی شناخت کو لاحق تبدیلوں کو پرکھتے ہوئے ایسے تمام عنصر کی حفاظت کو یقینی بنا رہی ہے جو قومی شناخت کا ضامن ہیں -ثقافت ایک ایسا پہلو ہے جس کاتعلق مادری سے زیادہ تصوراتی ہے جسے کسی بھی قوم کے افراد فخریہ انداز میں نہ صرف قبول کرتے ہیں بلکہ طے کردہ تمام اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہیں –

انھوں نے کہا کہ ثقافت کی طرح مادری زبان بھی قومی شعور سے منسلک رہنے کا ابدی راہ ہے-مادری زبان بطور خود قومی ثقافت کا ایک جز ہے جو قومی نفسیات سے لیکر قومی ترقی کی راہوں کو متعین کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے. تیسری دنیا کے بیشتر قوموں کو اس کیفیت سے دوچار ہونا پڑا ہے کہ ان کے اپنے مادری زبان کے بدلے دوسرے زبانوں میں تعلیم دی گئی ہو یا دوسرے زبانوں کو ان پر مسلط کیا گیا -جس سے ان کی تحقیقی صلاحتیں کم تر ہوتی گئیں – کیونکہ مادری زبان ہی خیالات کی زبان ہے یہی تخلیقات کا سرچشمہ ہے ـ زبان اور ثقافت ہی کسی قوم کی شناخت ،تاریخ اور زمین سے جڑے رہنے کا ضامن ہے-

انہوں نے کہا کہ اس وقت سیاسی کارکنان پر یہ فرض ہے کہ وہ اپنی زبان اور ثقافت کی موجودہ حالت کے باریک بینی سے جائرہ لیں کہ یہ ہمارے پاس کس حالت میں موجود ہیں – جو زبان اور ثقافت ہماری شناخت کے سبب ہیں اور خیالات سے لیکر عمل تک موجود ہے یا نہیں کیونکہ زبان اور ثقافت کے استحصال زدہ ہونے سے قوموں کی شناخت کے ساتھ تخلیقی صلاحیتوں کا گلا گھوٹ لیا جاتا ہے- بظور ایک سیاسی کارکن کے ہم پر یہ لازم ہے کہ ہم اپنی زبان اور ثقافت کو تاریخی صفحوں سے حقیقی و عملی زندگی کا حصہ بنائے یہی قوم دوستی کا پہلا اور مضبوط جز ہے-

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اپنے تمام زونوں کو تاکید کرتی ہے کہ 21 فروری یوم مادری زبان اور 2 مارچ بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کرے جن کی مقصد زبان اور ثقافت کی تاریخی پہلو سے آشنائی انہیں موجودہ چیلنجز اور عملی زندگی کے حصہ بنانے جیسے موضوعات کو زیر بحث لائے تاکہ بلوچ طلبہ کی بنیادوں تربیت کی جاسکے-

یہ بھی پڑھیں

فیچرز