Homeانٹرنشنلعدم استحکام کی وجہ سے افغان شہری پاکستان نہ جائیں افغانستان

عدم استحکام کی وجہ سے افغان شہری پاکستان نہ جائیں افغانستان

کابل (ہمگام نیوز) طالبان حکومت نے افغانستان کے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان میں جاری سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان کا سفر نہ کریں. تفصیلات کے مطابق افغان حکومت نے افغانستان شہریوں کو پاکستان میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ افغان دفتر خارجہ کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

 جس میں افغان شہریوں کو کہا گیا ہے کہ پاکستان میں جاری سیاسی عدم استحکام ، احتجاج اور پر تشدد واقعات کی وجہ سے پاکستان کا سفر کرنے میں احتیاط کریں اور کسی مشکل حالات سے بچنے کے لیے پاکستان کا سفر نہ کریں اور وہاں موجود شہری اپنی حفاظت کو یقینی بنائے

خیال رہے امریکا اور برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے برطانیہ اور امریکی حکام نے کہا کہ پاکستان کے شہریوں اسکردو اور دیامر میں حالیہ مظاہروں اور علاقے میں مقامی موبائل اور انٹرنیٹ نیٹ ورکس میں اضافی مظاہروں، سڑکوں کی بندش اور اس سے منسلک رکاوٹوں کی وجہ سے گلگت بلتستان میں زیادہ احتیاط کریں اور غیر ضروری طور پر وہاں نہ جائیں کیونکہ یہاں پرامن ہونے کا ارادہ رکھنے والے بڑے اجتماعات بھی کم یا بغیر کسی انتباہ کے پرتشدد ہو سکتے ہیں۔

 امریکی سفارت خخانہ نے امریکی شہریوں سے کہا کہ وہ بڑے اجتماعات سے گریز کریں، مقامی میڈیا رپورٹس کی نگرانی کریں، اور اپنے اردگرد کے ماحول سے ہر وقت چوکس رہیں ـ

Exit mobile version