Homeخبریںعراق:ایک ماہ میں 1466 افراد ہلاک

عراق:ایک ماہ میں 1466 افراد ہلاک

نیویارک (ہمگام نیوز ) اقوام متحدہ کے مطابق جون کے دوران عراق میں رونما ہونے والے مختلف پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 1466 افراد ہلاک ہوئے ۔ عالمی ادارے نے بتایا کہ گزشتہ برس ستمبر کے بعد ایک ماہ کے دوران پہلی مرتبہ اتنی زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ انتہا پسند گروہ داعش کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کے دوران عراقی فورسز کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 800 عراقی فوجی اور حکومت نواز جنگجو بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ خونریزی بغداد میں ہوئی۔

 

Exit mobile version