Homeخبریںفلسطین نے اسرائیل پر حملہ کرکے کہیں یہودی بستیوں کو تباہ کردیا...

فلسطین نے اسرائیل پر حملہ کرکے کہیں یہودی بستیوں کو تباہ کردیا ۔

غزہ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے پیر کو علی الصبح غزہ کی پٹی پر نئے فضائی حملے کیے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی جانب سے اسرائیلی شہروں کی سمت راکٹ داغنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے وحشیانہ بم باری میں اب تک 197 فلسطینی جاں بحق اور 1235 زخمی ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 58 بچے اور 34 خواتین شامل ہیں۔ دوسری جانب بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں ہونے والے پر تشدد واقعات میں 21 افراد کی جانیں ضائع چکے ہیں جب کہ 4369 زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اس کے جنگی طیاروں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک بار پھر حماس تنظیم کی زیر زمین سرنگوں کو بم باری کا نشانہ بنایا۔ فوج کا کہنا ہے کہ حملے میں غزہ کی پٹی کے شمال میں تقریبا 15 کلو میٹر کی سرنگوں کو نقصان پہنچایا ۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے ایک سرکاری کمپاؤنڈ کے اطراف 70 حملے کیے۔ اس کمپاؤنڈ کی عمارت میں غزہ پٹی میں وزارت داخلہ اور سیکورٹی فورسز کے دفاتر بھی واقع ہیں۔

علاوہ ازیں حملے میں شارع الرشید، الشفاء ہسپتال اور تل الھو اور الزیتون کے علاقوں کے ارد گرد بھی بم باری کی گئی ہے ۔ کارروائی میں فلسطینی عسکریت پسند گروپوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بعد ازاں غزہ شہر کے مختلف علاقوں س دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے ہیں ۔

اس سے قبل اسرائیلی توپوں نے غزہ کی پٹی میں خان یونس اور دیگر علاقوں پر گولہ باری کی تھی۔ اسرائیلی بم باری سے قبل فلسطینی گروپوں کی جانب سے غزہ کی پٹی کے اطراف واقع یہودی بستیوں پر راکٹ داغے گئے۔ اس دوران میں عسقلان اور بئر السبع کے علاوہ دو یہودی بستیوں اوفاکیم اور نیتفوت میں بھی خطرے کے سائرن سنے گئے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اتوار کی شام سات بجے سے لے کر پیر کی صبح سات بجے تک (12 گھنٹوں کے دوران) غزہ کی پٹی سے تقریبا 60 راکٹ اسرائیل کے اندر داغے گئے۔ ان میں 10 راکٹ غزہ کی پٹی میں ہی گر گئے جب کہ اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم نے درجنوں راکٹوں کو فضا میں تباہ کر ڈالا۔

Exit mobile version