Homeخبریںفنوج میں 16 سالہ بلوچ نوجوان لاپتہ، اہل خانہ کو تلاش کے...

فنوج میں 16 سالہ بلوچ نوجوان لاپتہ، اہل خانہ کو تلاش کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا

فنوج(ہمگام نیوز ) اطلاع کے ایرانی مقبوضہ بلوچستان شہر کتیج، ضلع فنوج میں ایک 16 سالہ بلوچ نوجوان گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوگیا، جو تاحال واپس گھر نہیں پہنچا۔

لاپتہ نوجوان کی شناخت علی بارانی کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 16 سال اور والد کا نام عبدالرحمان، المعروف عبدوک، بتایا گیا ہے۔ وہ ضلع فنوج کے شہر کتیج کا رہائشی ہے۔ حال وش نے اس کی شناخت کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق، نوجوان کے لاپتہ ہونے کے بعد سے اس کے اہل خانہ اور رشتہ دار اس کے بارے میں کسی قسم کی اطلاع حاصل نہیں کر سکے۔ اہل خانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں اور علی بارانی کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

علاقہ مکینوں اور ایسے افراد سے، جنہیں نوجوان کی موجودہ جگہ یا اس کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات حاصل ہوں، اپیل کی گئی ہے کہ وہ اطلاع ملنے یا اسے دیکھنے کی صورت میں درج ذیل نمبر پر اس کے اہل خانہ سے رابطہ کریں:

رابطہ نمبر: 09159974632

یہ بھی پڑھیں

فیچرز