Homeخبریںآواران اور پنجگور میں فورسز پر حملوں کی زمہ داری قبول کرتے...

آواران اور پنجگور میں فورسز پر حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 29 مئی بروز منگل سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے دراسکی چوکو میں سڑک کی تعمیر کی حفاظت کرنے والی فوجی گاڑی پر راکٹ اور خود کار ہتھیارو ں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں گاڑی ناکارہ اورتین اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ کل رات ضلع پنجگور کے علاقے گچک میں کرک ڈھل کے مقام پر قائم فوجی چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ چوکی کے اندر راکٹ گرنے سے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version