یکشنبه, می 5, 2024
Homeخبریںفورسز کے ساتھ جھڑپ میں کئی اہلکار ہلاک و زخمی کیئے۔ بلوچ...

فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کئی اہلکار ہلاک و زخمی کیئے۔ بلوچ لبریشن آرمی

 کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے اتوار کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے این این آئی کو بتایا کہ فورسزترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے ردعمل میں کہا کہ فورسز نے جب ہمارے کیمپ کو گھیراو کرنے کی کوشش کی جسے بلوچ سرمچاروں نے بروقت جوابی حکمت عملی کے تحت ناکام بنایا اور فضائی مدد سے اتارے گئے کمانڈوز کو سرمچاروں نے گھیر لیا ان کے ساتھ جھڑپ میں فورسز کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے فورسز اپنی اس ناکامی پرتعش میں آکر مقامی آبادی پر شیلنگ کی جس سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا عورتیں و بچے زخمی ہوئے فورسز کی اس بے رحمانہ شیلنگ کی وجہ سے مقامی آبادی کے150 سے زاہد بھیڑ و بکریاں ہلاک ہوئے فورسز مقامی آبادی پر اپنے رحمانہ بمبارمنٹ و اپنے شکست کوچھپانے کی ناکام کوشش کررہی ہے بْزگر سنجاول و ہرنائی کے پہاڑی علاقوں پر فورسز کے شیلنگ کی ویڈیو ریکارڈنگ ہمارے پاس محفوظ ہے جسے عنقریب شائع کریں گے فورسز میڈیا پر دباؤ ڈال کر یک طرفہ خبریں گذشتہ کئی سالوں سے شائع کر رہا ہے چونکہ آپریشن زدہ علاقوں میں غیرجانبدارانہ رپورٹنگ پر فورسزز نے پابندی لگا دی ہے اگر غیرجانبدار میڈیا آپریشن زدہ علاقوں کا دورہ کریں تو فورسزز کی سرمچاروں کے ہاتھوں شکست و مقامی آبادی پر فورسزز کی بے رحمانہ یلغاردنیاکے سامنے آشکار ہوجائے گی۔ دریں اثناء فورسز کے ترجمان نے بی ایل اے ترجمان میرک بلوچ کی خبر کی تردید کئے اور واقع کی سے لاعلمی کا اظہار کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز