Homeخبریںقابض ایرانی بارڈر فورسز کا اہلکار طالبان کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک

قابض ایرانی بارڈر فورسز کا اہلکار طالبان کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک

 

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز منگل 28 جون کو میلک کے سرحدی علاقے پر طالبان فورسز کے ساتھ جھڑپ میں قابض ایرانی بارڈر فورسز کا ایک سرحدی محافظ ہلاک ہوگیا۔
اس اہلکار کی شناخت “محمد صیاد” کے نام سے ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق طالبان فورسز نے میلک کی سرحد کے زیرو بارڈر پوائنٹس سے ایران میں داخل ہو کر قابض ایرانی بارڈر فورسز کی ایک گشتی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

طالبان کی فائرنگ کے بعد جھڑپ ہوئی اور ایران کا ایک سرحدی محافظ ہلاک ہوگیا۔

 

Exit mobile version