Flag of Iran, paint stroke design, off white background

تہران (ہمگام نیوز) ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ وہ اسرائیل کے ممکنہ حملے کا “فی الفور”، “زیادہ طاقتور” اور “زیادہ جامع” جواب دیں گے۔

نیم سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق عبداللہیان نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون سے فون پر بات کی۔

عبداللہیان نے اپنے ہم منصب کو بتایا کہ اختتام الہفتہ  اسرائیل پر ایران کا حملہ “ملکی دفاع” کے دائرہ کار میں کیا گیا، اسرائیل کی تباہ کن پالیسیاں خطے کے بحرانوں کی جڑ ہیں۔

اسرائیل کےغزہ پر  ہزاروں شہریوں کے ہلاک ہونے والے حملوں پر  برطانیہ کی حمایت پر تنقید کرتے ہوئے عبداللہیان نے کہا کہ “گزشتہ چھ ماہ میں غزہ کے مظلوم عوام پر لاکھوں ٹن بم گرائے گئے ہیں تو اقوام متحدہ کے معاہدے کی  51 ویں شق کے مطابق اپنے  جائز  قانونی دفاع کے دائرہ کار میں  اسرائیلی انتظامیہ کے ایران کے سفارتی مشنز پر جارحانہ حملوں کے برخلاف ردعمل پر برطانیہ کا اظہارِتشویش ششدر کن ہے۔”

ایرانی سرزمین پر تل ابیب کے ممکنہ حملے کے حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ “ایران خطے میں کشیدگی کو شہہ دینے  کا خواہاں  نہیں لیکن اگر اسرائیلی حکومت نے مہم جوئی کی کوشش کی تو ہمارا اگلا ردعمل تیز، مضبوط اور جامع ہوگا۔”