Homeخبریںقابض فوجی ترجمان کا آواران میں تین عسکریت پسندوں کو مارنے کا...

قابض فوجی ترجمان کا آواران میں تین عسکریت پسندوں کو مارنے کا دعوٰی

کوئٹہ (ھمگام نیوز) قابض فوجی ترجمان کا آواران میں تین عسکریت پسندوں کو مارنے کا دعوٰی۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں دعوی کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق آپریشن کے دوران 3 مشتبہ افراد مارے گئے ہیں۔ مشتبہ افراد گزشتہ تین دن سے متعدد حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق تینوں مشتبہ افراد کو ان کے خفیہ ٹھکانوں پر جاتے ہوئے روکا گیا۔ روکے جانے پر سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی، تینوں مشتبہ افراد فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے، قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔

واضع رہے کہ ماضی میں کئی مرتبہ پاکستان آرمی کے ترجمان نے میڈیا میں ایسے دعوے کیے ہیں جہاں پہلے سے انکے عقوبت خانوں میں قید لاپتہ بلوچ افراد کو جعلی مقابلوں میں شہید کرکے انکو عسکریت پسند ظاہر کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے تاحال آزاد ذرائع سے کوئی خبر نہیں ملی ہے۔

Exit mobile version