Homeخبریںقابض پاکستانی فوج ہاتھوں جعلی مقابلے میں مارے جانے والے شہزاد اور...

قابض پاکستانی فوج ہاتھوں جعلی مقابلے میں مارے جانے والے شہزاد اور ظہیر کی بھی شناخت ہوگئی

ہرنائی (ہمگام نیوز ) زیارت اور ہرنائی میں زمینی اور فضائی فوجی آپریشن دورا ن قابض پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ نے بیان جاری کیا تھا کہ اس آپریشن میں بلوچ لبریشن آرمی کے سات سرمچار ہلاک کردیئے گئے ہیں ۔

جبکہ دوسری جانب مسنگ پرسنز کے کے ریکارڈ میں موجود ہے شہزاد اور ظہیر دونوں جبری گمشدہ ہیں جنہیں پاکستانی فورسز نے اغوا کیا تھا ـ

 

فوج کے بیان کے ٹھیک دو دن بعد پانچ سال سے لاپتہ شمس ساتکزئی کی نعش انکے اہل خانہ نے پہچان لی ۔

تازہ ترین خبروں کے مطابق زیارت میں پاکستانی فورسز کے جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے دو اور لاپتہ افراد کی شناخت 4 جون 2022 کو سریاب روڑ کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے شہزاد دہوار ولد خدا بخش سکنہ قلات کے نام سے ہواہے جبکہ دوسرے کی شناخت انجینئر ظہر بلوچ کے نام سے ہوئی ہے ۔

 

جنہیں پاکستانی فوج نے 7 اکتوبر 2021 کو کوئٹہ سے انکے آفس ائیرپورٹ روڈ سے اغوا کیا تھا ۔

 

 واضح رہے کہ قابض پاکستانی فوج نے انھیں دیگر لاپتہ افراد کے ساتھ 17 جولائی 2022 کو جعلی مقابلے میں شہید کرکے سرمچار اور بی ایل اے کا رکن قرار دیاتھا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز