خضدار (ہمگام نیوز) اطلاحات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 6 افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کرلیا۔
تفضیلات کے مطابق خضدار کے علاقے گریشگ میں قابض پاکستانی فورسز نے احمد جان ولد زہری خان ، واحد ولد زہری خان، عیاض ولد فیض ، برکت ولد فیض ، خالد ولد ملا حسن اور عبدالواحد کو جبری طور سے حراست میں لے کر لاپتہ کرلیا۔
بلوچستان بھر میں جبری گمشدگیوں کی تسلسل شدد کے ساتھ جاری ہے۔ آج گوادر ، آواران اور خضدار میں قابض پاکستانی فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کرلیا۔