Homeخبریںقابض پاکستان کی فوج میں اندرونی اختلافات سنگین ہوگئے

قابض پاکستان کی فوج میں اندرونی اختلافات سنگین ہوگئے

اسلام آباد: (ہمگام نیوز)

( 31 مارچ 2024ء )

 جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے پر جنرل ریٹارڈ باجوہ، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق شہری عاطف علی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ 25 مارچ کو وکیل درخواست گزار راجہ رضوان عباسی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوئی تھی، شہری نے جنرل ریٹائرڈ باجوہ ، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید و دیگر کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ اندراج کی درخواست دائر کر رکھی ہے، 25 مارچ کو شہری نے جنرل ر قمر جاوید باجوہ اور جنرل ر فیض حمید کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست میں شہری نے کیس بغیر کاروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

قابض پاکستانی فوج مقدس گائے ہے جس پر کوی بھی ادارہ آواز نہیں اٹھا سکتا ہے اب جب کہ انکو عدالتوں کو لے جایا جارہا ہے یہ اس اندرونی فوج کی اختلافات کی وجہ سے ہے کہ قابض کی فوج دھڑوں میں تقسیم ہے اور امکان ہے کہ کسی بھی وقت فوجی سربرہ کے خلاف بغاوت ہوسکتا ہے.

Exit mobile version