Homeخبریںقبرصی طلبہ نے ترکیہ میں چیمپئن شپ میچ جیتا، پھر زلزلے نے...

قبرصی طلبہ نے ترکیہ میں چیمپئن شپ میچ جیتا، پھر زلزلے نے ان کی جان لے لی!

دمشق( ہمگام نیوز ) ترکیہ اور شام میں خوفناک آفت کے بعد المناک کہانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر 6 فروری کو آنے والے زلزلہ کے بعد اب ایک اور دردناک کہانی والی بال ٹیم کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔ شمالی قبرص سے طلبہ کی ایک والی بال ٹیم ترکیہ پہنچی اور چیمپئن شپ میں میچ جیتا۔ تاہم اس کامیابی کے بعد اس ٹیم کے افراد کو اپنے ملک واپس جانا نصیب نہ ہوسکا اور وہ اس خوفناک زلزلہ میں ہلاک ہوگئے۔

ترکیہ میں ایک میچ جیتنے کے بعد طلبہ کی ٹیم کی موت ہو گئی۔ ویب سائٹ ’’چینل 4 ‘‘ کے مطابق قبرص سےآئے مرنے والے طلبہ کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔ ان مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ویب سائٹ نے اس دردناک واقعہ کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

ترکیہ اور شام میں زلزلہ سے اموات کی تعداد 35000 ہوگئی ہے۔

Exit mobile version